عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
شبِ حیات میں جلتا دیا حسینؑ کا غم
سدا دلوں میں رہے گا ہرا حسینؑ کا غم
نہ پوچھ کون ہیں سب سے عزیز دنیا میں
ہیں اک رسولؐ خدا، دوسرا حسینؑ کا غم
نہ چھوٹ پائے گا دامانِ صبر تجھ سے کبھی
اگر پتہ ہو تجھے کیوں ملا حسینؑ کا غم
ہے حق بلند کہ باطل کا سر جھکا ہوا ہے
یزید ہے کہیں؟ زندہ رہا حسینؑ کا غم
غمِ حسینؑ سے بڑھ کر بھی کوئی غم ہے کیا؟
تبھی ہے باعثِ صبر و رضا حسینؑ کا غم
خیال و فکر کی شمسہ کشادگی ہو نصیب
دل و دماغ میں اپنے بسا حسینؑ کا غم
شمسہ نجم
No comments:
Post a Comment