عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
داد دینے کے لیے شامل پیمبرﷺ ہو گئے
لب کشا جب جشن میں شہؑ کے سخنور ہو گئے
حُرؑ کو آتا دیکھ کے بولے حسینؑ ابنِ علیؑ
کربلا تیار ہے، پورے بَہتّر ہو گئے
اک نظر شبیرؑ کو دیکھا میانِ حشر میں
حشر کے ہنگام میں حالات بہتر ہو گئے
چاند سورج کی چمک پھیکی نظر آنے لگی
گلبدن زہراؑ کے جب دنیا میں ظاہر ہو گئے
رتبۂ مولا علیؐ کیوں کر سمجھنے آ گئے
کیا تمہاری عقل کو واضح قلندر ہو گئے
معجزہ ہے معجزہ ہے معجزہ ہے معجزہ
"مدحتِ شبیرؐ میں قطرے سمندر ہو گئے"
ایک ہے ان کا خدا اور ایک ہے ان کا نبیؐ
ایک ہونا تھا انہیں یہ کیوں ٭تہتر ہو گئے
ہو گیا راضی خدا اہلِ تشیع سے نجف
شیخ کی نظروں میں جب سے شیعہ کافر ہو گئے
نجف زیدی
٭ 73
No comments:
Post a Comment