عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
حسینؑ بادل حسینؑ بارش حسینؑ موسم حسینؑ پانی
حسینؑ مقتل لہو کا جنگل کٹا کے سر درگُزر کا بانی
حسینؑ حمد و ثنا کی مستی حسینؑ اک سوزِ نوحہ خوانی
حسینؑ شاہِد حسینؑ واحِد کہاں سے لاؤ گے اُس کا ثانی
حسینؑ میرا حسینؑ تیرا حسینؑ سب کا
حسینؑ حیدرؑ کا مصطفیٰﷺ کا حسینؑ رب کا
وہ جس نے لکھا ہے موت کا اپنی آپ عنواں حسینؑ وہ ہے
وہ نام جس کا سُنیں تو ظلمت کدے ہوں لرزاں حسینؑ وہ ہے
قسم خُدا کی خُدا پہ بھی جس جری کا احساں حسینؑ وہ ہے
وہ جس کی آمد پہ سب ملائک ہوئے غزلخواں حسینؑ وہ ہے
حسینؑ میرا حسینؑ تیرا حسینؑ سب کا
حسینؑ حیدرؑ کا مصطفیٰﷺ کا حسینؑ رب کا
صفدر ہمدانی
No comments:
Post a Comment