Friday, 12 July 2024

راز حیات کیا یہ بتایا ہے آپ نے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


رازِ حیات کیا یہ بتایا ہے آپﷺ نے

مجھ کو مِرے خدا سے ملایا ہے آپﷺ نے

بھٹکے ہوئے تھے راہ سے اہلِ زمین سب

رستہ جو عین حق تھا دکھایا ہے آپﷺ نے

باطل کے زیرِ سایہ تھے ہم مُبتلائے شرک

بس اک خُدا، خُدا ہے بتایا ہے آپﷺ نے

عقل و خِرد، قلم، مِرے مالک کی ہے عطا

شیریں سخن زباں کو بنایا ہے آپﷺ نے

ابرک! دُعا نہ پھر تِری کیوں کر قبول ہو

حرفِ دُعا جو تجھ کو سکھایا ہے آپﷺ نے


اتباف ابرک

No comments:

Post a Comment