شاہوں کو خدا رکھنا محلوں میں سلامت تُو
اور ٹال دیا کرنا، ان پر سے قیامت تُو
ان کی ہی بدولت تو ہم لوگ تڑپتے ہیں
ہم سے نہ چُھڑا دینا رونے کی یہ عادت تُو
شاہوں کو خدا رکھنا محلوں میں سلامت تُو
اور ٹال دیا کرنا، ان پر سے قیامت تُو
بیمار اگر ہوں گے اور موت بھی آئے گی
مت کرنا انہیں یا رب اس پر بھی ملامت تُو
شاہوں کو خدا رکھنا محلوں میں سلامت تُو
اور ٹال دیا کرنا، ان پر سے قیامت تُو
مزدُور کی قسمت میں لکھ فاقے، پریشانی
مت چھین مگر ہم سے ووٹوں کی حمایت تُو
شاہوں کو خدا رکھنا محلوں میں سلامت تُو
اور ٹال دیا کرنا، ان پر سے قیامت تُو
منشور تماشہ ہے، دستُور فسانہ ہے
محکُوم رکھیں ہم کو، دے ان کو قیادت تُو
شاہوں کو خدا رکھنا محلوں میں سلامت تُو
اور ٹال دیا کرنا، ان پر سے قیامت تُو
یہ دیس کے ان داتا، یہ وقت کے حاکم ہیں
پردیس میں کر ان کی نسلوں کی حفاظت تُو
شاہوں کو خدا رکھنا محلوں میں سلامت تُو
اور ٹال دیا کرنا، ان پر سے قیامت تُو
یہُود و نصاریٰ ہوں یا بُدھ یا ہُنود نجمی
سب راج کریں ہم پر، کر ان کی اعانت تُو
شاہوں کو خدا رکھنا محلوں میں سلامت تُو
اور ٹال دیا کرنا، ان پر سے قیامت تُو
الحاج نجمی
No comments:
Post a Comment