Monday, 9 September 2024

برف رت کا جو گھاؤ ہوتا ہے

 برف رت کا جو گھاؤ ہوتا ہے

اس کا مرہم الاؤ ہوتا ہے

تیری موجودگی سے پھولوں پر

نفسیاتی دباؤ ہوتا ہے

اس جزیرے تلک رسائی میں

کشتیوں کا چناؤ ہوتا ہے

منہ پہ انکار کر دیا اس نے 

اب کہاں رکھ رکھاؤ ہوتا ہے 

شور کرتے ہوئے پرندوں سے 

پہلے پہلے لگاؤ ہوتا ہے 


فیصل خیام 

No comments:

Post a Comment