سپاہ ملک جب چلی لگا کے نعرۂ علی
لگا کے نعرۂ علی
سپاہ ملک جب چلی
عدو کے ہوش اڑ گئے
وطن کی ہر بلا ٹلی
کہاں تک بزدلوں میں دم
ادھر بڑھے تھے جو قدم
نشان ان کے کھو گئے
ابد کی نیند سو گئے
بنے تھے جو مہا بلی
عدو کے ہوش اڑ گئے
وطن کی ہر بلا ٹلی
وہ آسماں پہ رن پڑا
جہاز دشمناں گرا
کسے یہ اوج مل سکا
فضائی فوج مرحبا
یہ شور تھا گلی گلی
عدو کے ہوش اڑ گئے
وطن کی ہر بلا ٹلی
حبیب جالب
No comments:
Post a Comment