Wednesday, 4 September 2024

مدینے کی گلیوں میں جا کر تو دیکھو

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مدینے کی گلیوں میں جا کر تو دیکھو

برستی ہے رحمت، نہا کر تو دیکھو

مِلیں گے نبی اور خدا بھی مِلے گا

ذرا، خود کو پہلے مٹا کر تو دیکھو

جھکے گی تمہارے قدم پر یہ دنیا

ذرا، اُن سے دل کو لگا کر تو دیکھو

نہ تم کہہ سکو گے انھیں اپنے جیسا

تعصب کی عینک، ہٹا کر تو دیکھو

انہیں کا ہے چرچا زمیں سے فلک تک

یقیں نہ ہو، قرآں اُٹھا کر تو دیکھو

فرشتے بھی آئیں گے محفل میں عارف

محبت سے نعتیں سُنا کر تو دیکھو


عارف نظامی مصباحی

No comments:

Post a Comment