Saturday, 7 September 2024

خلیل حق کی تھی جو اشارت

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


خلیلِؑ حق کی تھی جو اشارت

اور ابنِ مریمؑ کی جو بشارت

ظہورِ احمدﷺ سے تھی عبارت

سمجھ گئے صاحب بصارت

کہ اب گری کفر کی عمارت

گھٹے گی فارس کی اب حرارت

مٹے گی روما کی اب شرارت

لُٹے گی اب مصر کی امارت

خزانہ ہِرقّل کا ہو گا غارت

بڑھے گا تقویٰ بھی اور طہارت

ہے باغِ اسلام کو نضارت

نیا ہے سلطان نئی وزارت

صلوۃ اس پر سلام اس پر

اور اس کے سب آلِ با صفا پر

اور اس کے اصحابِ با وفا پر

اور اس کے احبابِ اتقیاء پر


اسماعیل میرٹھی

No comments:

Post a Comment