عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
مری بے قراری کی شام اللہ اللہ
زباں پر محمدﷺ کا نام اللہ اللہ
متاعِ دو عالم کو ٹھکرا رہا ہے
غلاموں کا ان کے غلام اللہ اللہ
درِ پاکﷺ پر وہ ہجومِ خلائق
فرشتوں کا وہ اژدہام اللہ اللہ
سرِ عرش پہنچا نہ کوئی، مگر ہاں
محمدﷺ علیہ السلام اللہ اللہ
یہ کہنا صبا بابِ عالی پہ جا کر
جہاں وہ ہیں عالی مقام اللہ اللہ
رہے کیوں حضوری سے محروم افقر
بنے ہیں ہزاروں کے کام اللہ اللہ
افقر موہانی
No comments:
Post a Comment