Thursday, 5 September 2024

زوجۂ ختم الرسل تیری عقیدت کو سلام

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


زوجۂ ختم الرُسلﷺ تیری عقیدت کو سلام

اے خدیجہؑ طاہرہ! تیری بصیرت کو سلام

خُشک پتے کھا کے زردی آ گئی رُخ پر تِرے

سیدہؑ کی والدہ تیری محبت کو سلام

حق نے تیری نسل میں رکھا امامت کا چراغ

تجھ کو خالق نے چُنا تیری فضیلت کو سلام

تُو نے ابتر کہنے والوں کو دیا محکم جواب

سیدہؑ کے رُوپ میں تیری امانت کو سلام

دین کی کھیتی ہوئی سیراب تیرے مال سے

اے ملیکۃ العربؑ تیری امارت کو سلام

تیرے گھر محبوبِ حق بارات لے کر آ گئے

سائبانِ مصطفیٰﷺ تیری قرابت کو سلام

ہو سلامِ عاجزی رخشندۂ نا چیز کا

ذاکرہ و شاہدہ تیری شہادت کو سلام


رخشندہ بتول

No comments:

Post a Comment