کب سوا نیزے پہ سورج آئے گا
کیا تِرا وعدہ دھرا رہ جائے گا
گاؤں کو چٹ کر گئی نفرت کی آگ
کیوں نہ اب سیلاب دھوکا کھائے گا
وہ گھروندے کو سمجھ بیٹھا ہے گھر
مجھ سے مل کر بے مکاں ہو جائے گا
اب خدا کا فضل اپنے ساتھ ہے
اچھے اچھوں کو پسینہ آئے گا
بے کسی کی آنکھ میں آنسو کہاں
خون کا موسم لہو رُلوائے گا
سسکیوں کے کارواں کی بات کیا
اس کا رشتہ بھی ہوا ہو جائے گا
ریڈیو، اخبار، ٹی وی سب غلط
میرا فن بڑھ کر مجھے منوائے گا
فاصلہ اپنا مقدر ہے قرار
پاؤں روکے سے بھی کیا ہاتھ آئے گا
شبیر احمد قرار
No comments:
Post a Comment