Wednesday, 11 September 2024

وہ مالک ہے وہی سب کا خدا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


وہ مالک ہے وہی سب کا خدا ہے

سو اُس کے نام ہی سے ابتداء ہے

نگہبانی جہاں کی، اُس کو زیبا

جو سوتا ہے کبھی، نہ اُونگھتا ہے

دلوں کی سختیوں کو نرم کر کے

وہی مہر و محبت ڈالتا ہے

کہاں رحمت کا اُس کی ہے ٹھکانہ

کرم ہے بے کراں، بے انتہا ہے


نسرین سید

No comments:

Post a Comment