عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
ظُلمت کدے میں حاملِ نورِ مبین تھے
میرے رسولﷺ خوب وسیم و قسیم تھے
مہتاب رُو تھے اور کُشادہ جبین تھے
میرے رسولﷺ باعثِ تخلیقِ حُسن تھے
اب اور کیا کہوں کہ وہ کتنے حسین تھے
میرے رسولﷺ کے کسی دُشمن سے پوچھ لو
صادق تھے کیسے اور وہ کیسے امین تھے
میرے رسولﷺ کے ہی طریقوں میں ہے نجات
اپنی ہر اک ادا میں وہ اللہ کا دین تھے
عبیدالرحمٰن نیازی
No comments:
Post a Comment