Monday 2 September 2024

جمال گنبد خضریٰ مری نگاہ میں ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جمالِ گُنبدِ خضریٰ مِری نگاہ میں ہے

لگے ہے عرش معلیٰ مری نگاہ میں ہے

جہان بھر کے طبیبوں سے کیا غرض مجھ کو

مِرا طبیب و مسیحا مری نگاہ میں ہے

ہے رشکِ ہشت بہشتِ بریں نظر میں مرے

بہارِ گُلشن طیبہ مری نگاہ میں ہے

کسی ضیاء کی نہیں اب رہی کوئی حاجت

شعاعِ ماہِ مدینہﷺ مری نگاہ میں ہے

مجھے نہ بھائے چمک چاند اور تاروں کی

نبیؐ کے قدموں کا ذرّہ مری نگاہ میں ہے

مجھے اجل کی تمنا ہے اس لیے عارف

مِرے حضورؐ کا جلوہ مری نگاہ میں ہے


عارف نظامی مصباحی

No comments:

Post a Comment