Saturday, 7 September 2024

میرا وطن ہے عظمت انساں کا پاسباں

 انسانیت کی جاں


میرے وطن کے لوگ ہیں انسانیت کی جاں

میرا وطن ہے عظمت انساں کا پاسباں


میرے وطن کے لوگ مروت لیے ہوئے

انساں کا درد اس کی محبت لیے ہوئے

ہر ظلم کے خلاف بغاوت لیے ہوئے

رکھ دیں اڑا کے جور و ستم کی یہ دھجیاں

میرا وطن ہے عظمت انساں کا پاسباں


میرے وطن کے لوگ ہیں خوش طبع خوش نہاد

رکھتے ہیں اپنے پاس یہ سرمایۂ جہاد

جڑ سے اکھاڑ دیتے ہیں ہر فتنہ و فساد

سایہ ہے ان پہ ربِ دو عالم کا بے گماں

میرا وطن ہے عظمت انساں کا پاسباں


میرے وطن کے شیر جوانوں کی خیر ہو

جرأت کے بے مثال نشانوں کی خیر ہو

عظمت کی سر بلند چٹانوں کی خیر ہو

گرتے ہیں بن کے خرمن باطل پہ بجلیاں

میرا وطن ہے عظمت انساں کا پاسباں


میرا وطن ہے عظمت انساں کا پاسباں

میرے وطن کے لوگ ہیں انسانیت کی جاں


عطاءالحق قاسمی

No comments:

Post a Comment