پیڑ پالے ہیں دوستوں کی جگہ
ہوش بویا ہے مخمصوں کی جگہ
اب ہماری فگار آنکھوں سے
خون بہتا ہے آنسوؤں کی جگہ
ان پہاڑوں کی تر فضاؤں میں
روگ پھیلا ہے خوشبوؤں کی جگہ
کافروں کی جگہ مسلماں تھے
اور مسلماں ہیں کافروں کی جگہ
قافلے خوامخواہ نہیں بھٹکے
سب لٹیرے تھے رہبروں کی جگہ
فیصل جمیل کاشمیری
No comments:
Post a Comment