Saturday, 7 September 2024

جان دے دیں گے مگر آن نہ جانے دیں گے

 ملی نغمہ


جان دے دیں گے مگر آن نہ جانے دیں گے

ملک و ملت یہ کبھی حرف نہ آنے دیں گے


زمزمہ گائیں گے ہم شعلہ بیانوں کی طرح

ثبت ہو جائیں گے خنجر کے نشانوں کی طرح

جم کے رہ جائیں گے میداں میں چٹانوں کی طرح

ملک و ملت یہ کبھی حرف نہ آنے دیں گے

جان دے دیں گے مگر آن نہ جانے دیں گے


ولولہ اپنا عمل شیوہ شجاعت اپنی

ہمت و حوصلہ و جرأت و قوت اپنی

جانتے ہیں ہمیں معلوم ہے قیمت اپنی

ملک و ملت یہ کبھی حرف نہ آنے دیں گے

جان دے دیں گے مگر آن نہ جانے دیں گے


انور شعور

No comments:

Post a Comment