قید ہوئے جو لوگ اپنی من مانی میں
دیکھ رہے ہیں دُشواری آسانی میں
علم صحیفہ کیا دے پڑھنے والوں کو
وقت تو گُزرا صرف ورق گردانی میں
آگ میں جھونکیں گے وہ اپنی محنت کو
رائی کی کھیتی جو کرتے ہیں پانی میں
پانچ پہر کی سجدہ ریزی ہے، لیکن
نُور کُشا آثار نہیں پیشانی میں
گُپت دَھنوں کا حال بتایا چوروں کو
لوگ وہی جو چوکس تھے نِگرانی میں
آنکھ کُھلی جو صبح سویرے تو نادم
گھور اندھیرا بھی دیکھا تابانی میں
نادم بلخی
No comments:
Post a Comment