عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
حمد لکھنے کی آرزو جاگی
دل میں رحمت کی جستجو جاگی
میرے ہانٹوں پہ حمد ہے تیری
میرے سینے میں یہ نمو جاگی
میرے دل میں وہی اجالا دے
جس سے پھولوں میں بوئے خُو جاگی
میرے مولیٰ مجھے جِلا دے دے
ایک غافل کی آرزو جاگی
یہ بھی تیرے کرم کی برکت ہے
میرے سینے میں ایک ہُو جاگی
میری ہمت کو معتبر کر دے
ایک عاصی کی جستجو جاگی
میں تو سوتا ہی رہ گیا مضطر
میرے خوبوں کی قلمرو جاگی
مقیم الدین مضطر اعظمی
No comments:
Post a Comment