Thursday, 15 May 2025

غریبوں کی حاجت روا کرنے والے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


غریبوں کی حاجت روا کرنے والے

فقیروں کو دولت عطا کرنے والے

عفو کرنے والے عطا کرنے والے

کرم چاہتے ہیں خطا کرنے والے

اشارے سے مردے جِلا دینے والے

تبسم سے دل کی دوا کرنے والے

سناتے ہیں تفسیرِ تنزیلِ محکم

جنابِ نبیﷺ کی ثنا کرنے والے


نعیم الدین مرادآبادی

No comments:

Post a Comment