عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
میں نعت لکھوں اور ہو جائے تکمیل سفر لکھتے لکھتے
میں اپنے گھر سے جا پہنچوں سرکارؐ کے گھر لکھتے لکھتے
تعریف نبیﷺ کے گیسو کی، اور وصف نبی کے چہرے کا
میں شام کو لکھنے بیٹھوں اگر ہو جائے سحر لکھتے لکھتے
پھر اُن کے تبسم کا خاکہ الفاظ میں کچھ کچھ کھینچ سکوں
کھلتی ہوئی کلیوں پر میری پڑ جائے نظر لکھتے لکھتے
احساس نبیﷺ کی عظمت کا، کیا قلب میں ہے سبحان اللہ
جب نامِ مبارک آتا ہے، جھک جاتا ہے سر لکھتے لکھتے
پل بھر میں مُرادِ دل پاؤں، میں اُڑ کے مدینہ جا پہنچوں
اعجاز جو مجھ کو مل جائیں، جبریلؑ کے پر لکھتے لکھتے
سعید اعجاز کامٹوی
No comments:
Post a Comment