کوئی پیغامِ محبت لبِ اعجاز تو دے
موت کی آنکھ بھی کھُل جائیگی آواز تو دے
چشمِ مخمور کے عنوانِ نظر کچھ تو کھُلیں
دلِ رنجور دھڑکنے کا کچھ انداز تو دے
اک ذرا ہو نشۂ حسن میں اندازِ خمار
جو چھپائے نہ چھپے، اور بتائے نہ بنے
دلِ عاشق ان آنکھوں سے کوئی سے کوئی راز تو دے
عشق اک بار مشیت کو بدل سکتا ہے
عندیہ اپنا مگر کچھ نگہِ ناز تو دے
کان سے ہم تو فراقؔ آنکھ کا لے لیتے ہیں کام
آج چھُپ کر کوئی آواز پہ آواز تو دے
فراق گورکھپوری
No comments:
Post a Comment