بچھڑتے وقت بھی آنکھوں کو نم نہیں کریں گے
وہ چاہ کر بھی ہمیں محترم نہیں کریں گے
تُو دستیاب بھی ہو گا تو دیکھ لینا ہم
ہوس کو تیری محبت میں ضم نہیں کریں گے
گلے لگائیں گے ماتھے پہ پیار بھی دیں گے
ہزار فائدے ہوں گے محبتوں کے، مگر
تُو جانتا ہے کہ یہ کام، ہم نہیں کریں گے
میں مر گیا تو مجھے کون یاد رکھے گا؟
تمام عمر تو یہ لوگ غم نہیں کریں گے
اسد منٹو
No comments:
Post a Comment