Saturday, 11 July 2020

دیکھ کر تیرے بدن کے رات دن کی برف آگ

برفاگ

دیکھ کر تیرے بدن کے
رات دن کی برف آگ
خوش نما اضداد کا
یہ شعلہ و شبنم لباس
تیری نظروں کے مقابل
آس پاس
سرسراتے درد کی
وحشی ہوا کے دوش پر
جل رہے ہیں
تجھ کو چھونے کے چراغ
تیری نظروں کے مقابل
آس پاس
تجھ کو کیا معلوم
کوئی کھو گیا
یا پا گیا اپنا سراغ

عین سلام

No comments:

Post a Comment