Sunday, 11 October 2020

اگر ایسا تھا بھی تو ایسے بتانا نہیں چاہیے

 اگر ایسا تھا بھی تو ایسے بتانا نہیں چاہیے

تعلق کو ایسا کوئی بھی تماشا نہیں چاہیے

مِرا دل یہ کہتا ہے وہ ان دنوں کچھ پریشان ہے

مگر یہ بھی طے ہے اسے میرا شانہ نہیں چاہیے

سنو  یہ جو مرجھائے پتے ہیں نا پیک کر دو سبھی

یہ گیندے، گلاب اور چنبیلی کا گجرا نہیں چاہیے

نہیں شاہزادے! حقیقت کی دنیا بڑی تلخ ہے

تجھے میرے خوابوں سے باہر نکلنا نہیں چاہیے

یہ موسم درختوں سے پتوں کے جھڑنے کا موسم نہیں

ہمیں باغ میں اب زیادہ ٹھہرنا نہیں چاہیے


فریحہ نقوی

No comments:

Post a Comment