کیسی دنیا بسائے پھِرتا ہے
چھوڑ اپنے پرائے پھرتا ہے
جیسے سب کچھ ابھی سلامت ہو
ایسے سب کو جگائے پھرتا ہے
وقت لُوٹا ہو جیسے ڈاکے میں
جب بھی دیکھو گنوائے پھرتا ہے
جیسے دنیا میں کچھ بچا ہی نہیں
ایسے سگریٹ جلائے پھرتا ہے
مر نہ جائے تھکن سے تُو عابی
سر پہ ماضی اٹھائے پھرتا ہے
عابی مکھنوی
No comments:
Post a Comment