Tuesday, 6 October 2020

دل سے مشروط ہے زیبائی سے مشروط نہیں

دل سے مشروط ہے زیبائی سے مشروط نہیں

یہ محبت تِری رعنائی سے مشروط نہیں

یوں اچانک تِرے ملنے سے کھلا ہے مجھ پر

ہر سفر بادیہ پیمائی سے مشروط نہیں

تُو جو چھُو لے تو دسمبر میں پسینہ آ جائے

یہ تپش جون یا جولائی سے مشروط نہیں

سونپ آیا ہوں سمندر کو میں آج اپنا وجود

سو، مِرا ڈوبنا گہرائی سے مشروط نہیں

میں تِرے عشق میں اس موڑ پہ آ پہنچا ہوں

جس جگہ دیکھنا بینائی سے مشروط نہیں


نثار محمود تاثیر 

No comments:

Post a Comment