رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
وہ سانولی سی لڑکی
جب بھی ہنستے ہوئے
اپنا چہرہ دوپٹے کے پلّو میں چھپا لیتی ہے
تو یکدم
مجھے یوں لگتا ہے جیسے
چاند بادلوں کے پیچھےچھپ گیا ہے
اور بادل اسے اپنی آغوش میں لے کر
ہوا سے اٹھکیلیاں کرتے
کسی انجانے سفر پر نکل پڑے ہیں
نجمہ منصور
No comments:
Post a Comment