Friday, 18 December 2020

فقط اک گھونٹ ہے دل کو لبالب جام دریا کا

 فقط اک گھونٹ ہے دل کو لبالب جام دریا کا

سمندر دسترس میں ہو تو پھر کیا کام دریا کا

کنارِ چشم سے جب بھی طوافِ عشق کو نکلا

بنی ہے چاندنی ہر مرتبہ احرام دریا کا

فنا ہو کر دلیلِ رونقِ بحرِ رواں رہنا

یہی دستورِ قدرت ہے یہی انجام دریا کا

بھٹکتا ہے غلافِ چشمِ بینا کے تصرف کو

اٹکتا خوشۂ ہر اشک میں پیغام دریا کا

محبت زینتِ پاپوش ہم نے اس طرح کر دی

کہ جیسے بہرِ خاص و عام، فیضِ عام دریا کا

یہ کیا طاہر کہ سسی کو تو کارِ عشق نے نِگلا

بہ لوحِ وقت لیکن نام ہے بدنام دریا کا


طاہر عدیم

No comments:

Post a Comment