Saturday, 12 December 2020

اوروں کی برائی کو نہ دیکھوں وہ نظر دے

 اوروں کی برائی کو نہ دیکھوں وہ نظر دے

ہاں، اپنی برائی کو پرکھنے کا ہنر دے

وہ لوگ جو سورج کے اجالے میں چلے تھے

کس راہ میں گم ہو گئے کچھ ان کی خبر دے

اک عمر سے جلتے ہوئے صحراؤں میں گم ہوں

کچھ دیر ٹھہر جاؤں گا دامان شجر🌳 دے

اک خوف سا طاری ہے گھروں سے نہیں نکلے

ترسی ہوئی آنکھوں کو سرابوں کا سفر دے

سب اپنے چراغوں کو بجھائے ہوئے چپ ہیں

اک آگ سی سینے میں لگا دے وہ شرر دے


خلیل تنویر

No comments:

Post a Comment