Sunday, 6 December 2020

دیکھو کہ دل جلوں کی کیا خوب زندگی ہے

 دیکھو کہ دل جلوں کی کیا خوب زندگی ہے 

پروانے جل چکے ہیں اور شمع جل رہی ہے 

کہنے کو مختصر سا اک لفظ ہے محبت 

لیکن اسی میں ساری دنیا چھپی ہوئی ہے 

خواب حسیں سے مجھ کو چونکا دیا ہے کس نے 

کس نے چمن میں آ کر آواز مجھ کو دی ہے 

دیکھو، ذرا فروغِ حسنِ بہار دیکھو 

اک اک کلی چمن کی دلہن بنی ہوئی ہے 

لائے بشر کہاں سے اس حسن کی مثالیں 

قدرت جسے بنا کر حیرت میں کھو گئی ہے 

بجھتی نہیں ہے سارے عالم کے آنسوؤں سے 

یہ کیسی آگ میرے دل میں بھڑک رہی ہے 

اے پریم ضربِ سر سے زنداں کو توڑ ڈالو 

پابندیوں کا جینا بھی کوئی زندگی ہے 


پریم واربرٹنی

No comments:

Post a Comment