Monday, 4 January 2021

پائی جب بھی یار تھوڑی سی خوشی

 پائی جب بھی یار تھوڑی سی خوشی

بانٹ دی ہر بار تھوڑی سی خوشی

دستِ قدرت کی عجب تقسیم ہے

درد کے انبار، تھوڑی سی خوشی

لوگ کہتے ہیں کہ رہتی ہے کہیں

آنسوؤں کے پار تھوڑی سی خوشی

دولت و دنیا مبارک ہو تجھے

مجھ کو ہے درکار تھوڑی سی خوشی


امین اوڈیرائی

No comments:

Post a Comment