Wednesday, 6 January 2021

اک نئی طرز کا کردار دیا جائے گا

 اک نئی طرز کا کردار دیا جائے گا

اس کہانی میں مجھے مار دیا جائے گا

جو تِرے سامنے لب بستہ رہے ہیں ان کو

ایک دن جذبۂ اظہار دیا جائے گا

اب سنی جائے گی اس عہد کے محکوموں کی

حاکمِ وقت کو للکار دیا جائے گا

جانتا تھا کہ مجھے تنگ نظر لوگوں میں

میری غربت کے عوض ہار دیا جائے گا

جو بھی اس شہر کے مرحب سے لڑے گا، اُس کو

تمغۂ حیدرِ کرّار دیا جائے گا

اپنے یاروں کی طبیعت سے شناسا ہوں اسد

اب تعلق پہ مجھے وار دیا جائے گا


اسد اعوان

No comments:

Post a Comment