Friday, 8 January 2021

بعد اس کے نہ مسکرایا چاند

 بعد اس کے نہ مسکرایا چاند

یوں گگن پر ہوا بے مایہ چاند

چاندنی شہرِ جاں تلک پھیلی

دشتِ دل میں جو میں نے پایا چاند

کہکشاں میری خاک سے روشن

میری مٹی سے جگمگایا چاند

زخم اپنوں نے اس کو بخشے ہیں

کچھ ستاروں کا ہے ستایا چاند

شمع مصروفیت کی گُل کر کے

ہم نے اک یاد کا جلایا چاند

اک ستارہ سخن کی غزلیں تو

مصرعہ در مصرعہ گنگنایا چاند

دردِ فرقت سے روتی گلیوں میں

کالے کپڑے پہن کر آیا چاند

لوگ وہ کاش قدر کرتے جنہیں

مل گیا تھا بنا بنایا چاند

اپنا عنبر چراغ کافی ہے

کیا کروں میں بھلا پرایا چاند


نادیہ عنبر لودھی

No comments:

Post a Comment