Monday, 4 January 2021

گھر کے ہوتے ہوئے ہم اپنے نہ گھر جائیں گے

 گھر کے ہوتے ہوئے ہم اپنے نہ گھر جائیں گے

دن گزر جائے گا پر رات کدھر جائیں گے

مشغلہ ان کا مِری ذات کی رسوائی ہے

دیکھتے لوگ تماشہ ہیں گزر جائیں گے

ایک پتھر سے مِرے موم سے دل کو ہے توڑا

سنگ تراشی کا بھی ہم سیکھ ہنر جائیں گے

گردشِ وقت کی رفتار ٹھہر جائے گی

تلخئ جان کے لمحات ٹھہر جائیں گے

اس لیے خوف سے آنکھیں نہیں جھپکی جاتی

ڈر ہے زنداں کے اجالوں سے بھی ڈر جائیں گے

دل سے نکلے جو وہی آنکھ سے گر جاتے ہیں

ٹوٹے شیشوں کی طرح پھر وہ بکھر جائیں گے

اس کو پانے کی توقع نہیں رکھی فرخ

ایک دو دن جو رہا ساتھ تو مر جائیں گے


فرخ جاوید

No comments:

Post a Comment