Monday, 8 February 2021

میرے کمرے میں اک ایسی کھڑکی ہے

 میرے کمرے میں اک ایسی کھڑکی ہے

جو ان آنکھوں کے کھلنے پر کھلتی ہے

ایسے تیور دشمن ہی کے ہوتے ہیں

پتا کرو یہ لڑکی کس کی بیٹی ہے؟

رات کو اس جنگل میں رکنا ٹھیک نہیں

اس سے آگے تم لوگوں کی مرضی ہے

میں اس شہر کا چاند ہوں اور یہ جانتا ہوں

کون سی لڑکی کس کھڑکی میں بیٹھی ہے

جب تو شام کو گھر جائے تو پڑھ لینا

تیرے بستر پر اک چٹھی چھوڑی ہے

اس کی خاطر گھر سے باہر ٹھہرا ہوں

ورنہ علم ہے چابی گیٹ پہ رکھی ہے


ضیا مذکور

No comments:

Post a Comment