Monday, 8 February 2021

ہرا بدن کبھی بنجر نہیں کیا میں نے

 ہرا بدن کبھی بنجر نہیں کِیا میں نے

اسے چھوا بھی تو پتھر نہیں کیا میں نے

ندی کا عکس سمندر نہیں کیا میں نے

کسی کو تیرے برابر نہیں کیا میں نے

تمہیں سِکھائے نہیں دلربائی کے انداز 

تمہارے حسن کو بہتر نہیں کیا میں نے

ہر ایک شخص کو اس کا دھرم مبارک ہو

کسی بھی روح کو کافر نہیں کیا میں نے

لکھا ہے اپنا ہی چاہے وہ نخل ویراں ہو

تمہارا باغ تو منظر نہیں کیا میں نے


ارشد مرزا

No comments:

Post a Comment