صبح دم بھیجتا ہوں جھوٹ کے اخبار پہ تُف
جو حقیقت نہ لکھے ایسے قلمکار پہ تُف
غم کی افواج پہ تُف، ظلم کے سالار پہ تُف
وصل پہ چلتی ہوئی ہجر کی تلوار پہ تُف
تُف ہے تُف عشق کے دشمن پہ جفاکار پہ تُف
وصل آباد رہے، ہجرِ ستمگار پہ تُف
ایک دن دیکھنا دنیا میں وہ رسوا ہو گا
وقت بھیجے گا مِری قوم کے غدار پہ تُف
میں نہیں مانتا، ﻓﺮقت کی حکومت، راجا
درد کے تخت پہ، تنہائی کی سرکار پہ تُف
احمد رضا راجا
No comments:
Post a Comment