Tuesday, 9 March 2021

آنچل سر پہ جب رکھتی ہو

آنچل سر پہ جب رکھتی ہو

کتنی پیاری تم لگتی ہو

سورج بھی تو جب شرما جائے

کندن دھوپ میں جب جلتی ہو

رخ پہ پڑتی کرنوں سے

چاند کے جیسے کھلتی ہو

رم جھم رم جھم برکھا ساون

ارمانوں جیسی مچلتی ہو

حماد تو جانے راز تمہارے

تم تو مجھ پہ مرتی ہو


حماد احمد بھٹی

No comments:

Post a Comment