Wednesday, 10 March 2021

وہ خوش کسی کے ساتھ ہیں ناخوش کسی کے ساتھ

 وہ خوش کسی کے ساتھ ہیں ناخوش کسی کے ساتھ

ہر آدمی کی بات ہے ہر آدمی کے ساتھ

لاکھوں جفائیں، سیکڑوں صدمے، ہزار غم

اک آسمان ٹوٹ پڑا زندگی کے ساتھ

ممکن نہیں کہ دل سے نکل جائے آرزو

یہ میرے دَم کے ساتھ ہے یہ میرے جی کے ساتھ

اب کیا کروں میں شکوۂ بے داد حشر میں

منہ میرا تک رہے ہیں وہ کس بیکسی کے ساتھ


رسا چغتائی

No comments:

Post a Comment