Tuesday, 22 June 2021

شہر بدری کے دن گزر جاتے

 شہر بدری کے دن گزر جاتے 

کتنا اچھا تھا لوگ گھر جاتے 

آن دے کر کے جان لائے ہو 

کیا یہ لازم نہیں تھا مر جاتے؟ 

حکم نافذ تھا؛ اپنے گھر میں رہو 

بے گھری! ہم بتا کدھر جاتے؟

محتسب نے بڑی ہی جلدی کی 

عین ممکن تھا ہم سُدھر جاتے 

عمر جیسی گزار دی ہم نے 

تم کو ملتی تو کب کے مر جاتے 

ہائے رے التفاتِ چارہ گر 

زخم گہرے نہیں تھے بھر جاتے 

کھا گئے روگ آگہی والے 

ورنہ خوش باش دن گزر جاتے 

نا شعوری میں خوش تھی دنیا شمس

ہم بھی اے کاش بے خبر جاتے 


شمس خالد

No comments:

Post a Comment