Sunday, 20 June 2021

گرمیوں کی دوپہریں ٹھنڈی ہو جاتی ہیں

 گرمیوں کی دوپہریں ٹھنڈی ہو جاتی ہیں

پیپل کی چھاؤں تلے بیٹھنے سے

کمرے کے ننگے فرش پر کمر سیدھی کرنے سے

اور

ماں کی گود میں سر رکھ لینے سے

گرمیوں کی شامیں ٹھنڈی ہو جاتی ہیں

کچے صحن میں پانی چھڑکنے سے

دو چار بادلوں کے گھر آنے سے

اور

ایک آواز کے میسر آ جانے سے


سیماب ظفر

No comments:

Post a Comment