Saturday, 19 June 2021

جو قرض مجھ پہ ہے وہ بوجھ اتارتا جاؤں

 جو قرض مجھ پہ ہے وہ بوجھ اتارتا جاؤں

کوئی سنے نہ سنے میں پکارتا جاؤں

مٹا چکا ہوں جسے اپنے صفحۂ دل سے

غزل غزل وہی چہرہ اُبھارتا جاؤں

نجانے میرے تعاقب میں کون کون آئے

میں اپنے نقشِ کفِ پا اُبھارتا جاؤں

جو میرے پاس ہے اپنے لیے بچا رکھوں

جو میرے پاس نہیں تجھ پہ وارتا جاؤں

قدم قدم پہ نئے لوگ سامنے آئیں

قدم قدم پہ نئے رُوپ دھارتا جاؤں

کہیں بنے نہ انا میری راہ میں دیوار

یہ طوق اپنے گلے سے اتارتا جاؤں

مقابلہ تو کروں راشد اپنے دشمن سے

یہ اور بات ہے جیتوں کہ ہارتا جاؤں


راشد مفتی

No comments:

Post a Comment