Saturday, 19 June 2021

کیا میں جگنو کو آفتاب کروں

 کیا میں جگنو کو آفتاب کروں

یا چراغوں کا انتخاب کروں

دل یہ کہتا ہے انقلاب کروں

پیش اس کو میں اک گلاب کروں

وقت نے کیا نہیں دیا مجھ کو

بے سبب وقت کیوں خراب کروں

سر پٹک کر اب اس کے کوچے میں

اپنی تقدیر سے حساب کروں


ترونا مشرا

No comments:

Post a Comment