Friday, 11 June 2021

آتے جاتے لوگ ہمیں کیوں دوست پرانے لگتے ہیں

 آتے جاتے لوگ ہمیں کیوں دوست پرانے لگتے ہیں

چاہت کی اس حد پر یا رب ہم تو دِوانے لگتے ہے

سننے والا کوئی اگر ہوتا کہتے دل کی باتوں کو

اس کے بنا تو آج ادھورے اپنے فسانے لگتے ہیں

پھر سے بہاریں لے کر آئی مہکی ہوئی سی یادوں کو

آ بھی جاؤ، اب ملنے کے اچھے بہانے لگتے ہیں

دل کرتا ہے پھر سے دیکھوں کھوئے ہوئے اس منظر کو

پیاسی آنکھوں کو وہ نظارے کتنے سہانے لگتے ہیں

خوشبو وہی ہے رنگ وہی ہے آج وفا کے پھولوں کا

آپ کیا آئے پھر سے چمن میں دن وہ پرانے لگتے ہیں

ٹوٹی ہوئی سی ایک کرن ہے کافی اندھیرے والوں کو

گھر میں اجالا ڈھونڈھنے والے گھر کو سجانے لگتے ہے


کویتا کرن

No comments:

Post a Comment