Tuesday, 22 June 2021

کسی کے ہجر کو ایسے منا رہے تھے ہم

 کسی کے ہجر کو ایسے منا رہے تھے ہم

گھڑی میں وقت کو اُلٹا گھما رہے تھے ہم

نہیں تھا یاد سبق اپنی زندگی کا ہمیں

سو امتحان کا پرچہ بنا رہے تھے ہم

کنارے بیٹھ کے آنسو بہا کے آئے تھے

ندی کی پیاس کو پانی پلا رہے تھے ہم

کیا یہ جرم کہ اپنے ہی دل کی سنتے تھے

یہی کہیں کہ خود اپنی سزا رہے تھے ہم

ہم اس کے ظلم کے بڑھنے کے انتظار میں تھے

تبھی تو ضبط کی قوت بڑھا رہے تھے ہم

خود اپنے آپ کو شانوں پہ لے کے چلتے تھے

خود اپنے آپ کا ماتم منا رہے تھے ہم


عائشہ ایوب

No comments:

Post a Comment