Wednesday, 8 September 2021

کیا سوال تھا میرا اور کیا جواب ان کا

  دل کی آرزو تھی درد درد بے دوا پایا

کیا سوال تھا میرا اور کیا جواب ان کا

عشق کی لطافت کو خاک طور کیا جانے

مجھ پہ تھی نظر انکی مجھ سے تھا خطاب ان کا

عالم تمنا ہے خواب کا سا اک عالم

شوق نا تمام اپنا عشوہ کامیاب ان کا

کم نہ تھی قیامت سے صبح آفرینش بھی

میری مضطرب نظریں اور انتخاب ان کا


علی اختر

No comments:

Post a Comment