Thursday, 9 December 2021

یہ کس سے پوچھوں علی کی سیرت

 یہ کس سے پوچھوں


علیؑ کی مجلس

علیؑ کا ماتم

علیؑ پہ رونا

یہ سب روا ہے، یہ سب بجا ہے

مگر بتاؤ

یہ کس سے پوچھوں

علیؑ کی سیرت

علیؑ کا سجدہ

علیؑ کا مقصد

ہمارے لوگوں میں کیوں نہیں ہے

جواب دے دو، اگر کہیں ہے

سوال چپ ہے

خیال چپ ہے

ہلال چپ ہے


ہلال نقوی

No comments:

Post a Comment