Saturday, 11 December 2021

تجھے بھی چین نہ آئے قرار کو ترسے

 تجھے بھی چین نہ آئے قرار کو ترسے

چمن میں رہ کے چمن کی بہار کو ترسے

الٰہی برق وہ ٹوٹے جمال پر تیرے

کلی کی طرح سے تو بھی نکھار کو ترسے

تمام عمر رہے میرا منتظر تو بھی

تمام عمر مرے انتظار کو ترسے

نہ ہو نصیب محبت کی زندگی تجھ کو

سکون زیست کو ڈھونڈے قرار کو ترسے

دعا ہے قیصرِ مہجور کی یہی پیہم

کہ تُو بھی جلوۂ رخسارِ یار کو ترسے


قیصر نظامی

No comments:

Post a Comment